Friday, April 19, 2024

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے
September 27, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے۔ زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا۔ 4اکتوبر سے مقامی افراد کے لیے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گا جس کے لئے قبل از وقت اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ سے بکنگ کروائیں گے جس کا آغاز 27 ستمبر سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کے لیے 3 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا اور پہلے مرحلے میں 6 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا دئیے گئے وقت میں ہی 7 دفعہ طواف، دو رکعت سنت، سعی صفا و مروہ، حجامت کے فرائض ادا کرنے ہونگے۔ زائرین کے لئے انسداد کوورنا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا اور انہیں مخصوص بسوں کے ذریعے مسجد الحرام لایا جائے گا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15 ربیع الاول سے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔