Sunday, September 8, 2024

سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود آج پاکستان پہنچیں گے
January 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزراءسے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردارکے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جبکہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزراءسے ملاقات کریں گے۔ . اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمدالجبیرنے بھی جمعرات کوپاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں۔