Tuesday, May 14, 2024

سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام

سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام
March 22, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے پیغامات آئے۔

 سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعا گو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے لئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔