Thursday, April 25, 2024

سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2شاہی پائلٹ جاں بحق

سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2شاہی پائلٹ جاں بحق
October 15, 2018
ریاض ( 92 نیوز ) سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو شاہی پائلٹ جاں بحق ہو گئے ۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق طیارے کو حادثہ تبوک سے 100 کلو میٹر دور اردن کی سرحد کے قریب پیش آیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  طیارہ اپنے روز مرہ کے تربیتی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا ۔