Saturday, May 18, 2024

سعودی فرمانروا کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، پاکستان کیساتھ مختلف معاہدوں پر فیصلے

سعودی فرمانروا کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، پاکستان کیساتھ مختلف معاہدوں پر فیصلے
February 13, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے مختلف معاہدوں کے متعلق فیصلے کیے گئے۔ سعودی کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں  ہوا۔ کابینہ نے توانائی کے منصوبوں کوجدید خطوط پر استوار کرنے ، آئل ریفائنری، پٹرو کیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں پاکستان کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں کا اختیار وزیر توانائی و صنعت و معدنیات کو دےدیا۔ خالد الفالح پاکستان کیساتھ مذکورہ شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے لئے جاری مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ کابینہ نے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کے امور کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کودیاہے۔