Friday, April 19, 2024

سعودی فرمانروا کا نواز شریف کو فون

سعودی فرمانروا کا نواز شریف کو فون
March 28, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون  کیا ہے۔ شاہ سلیمان نے عرب لیگ کے فیصلوں پر وزیر اعظم نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلیمان نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلیفون  کیا اورعرب لیگ کے فیصلوں پر وزیر اعظم  کو اعتماد میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یمن کی صورتحال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری پر بھرپور حمایت کی یقین دھانی کروائی۔