Friday, April 19, 2024

سعودی فرمانروا کا روسی صدر سے رابطہ، خشوگی قتل کیس کی تحقیقات سے آگاہ کیا

سعودی فرمانروا کا روسی صدر سے رابطہ، خشوگی قتل کیس کی تحقیقات سے آگاہ کیا
October 26, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو ٹیلی فون کیا جس میں جمال خشوگی قتل کیس کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان نے روسی صدر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے جمال خشوگی کی موت سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خٰیال کیا۔ شاہ سلمان نے روسی صدر کو یقین دلایا کہ خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری طرف لندن میں بھی سعودی سفارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس کا اہتمام سٹاپ دی وار نامی تنظیم نے کیا تھا۔ ایک بس پر جسٹس فار جمال نامی بینر بھی لہرایا گیا۔ مظاہرین نے سعودی عرب سے یمن جنگ روکنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکی جائے۔