Friday, April 19, 2024

سعودی فرمانروا نے مجلس شوریٰ اور علماء بورڈ کی تشکیل نو کر دی

سعودی فرمانروا نے مجلس شوریٰ اور علماء بورڈ کی تشکیل نو کر دی
October 19, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا نے مجلس شوریٰ اور علما بورڈ کی تشکیل نو کردی  ، اعلیٰ پیمانے پر کی جانے والی تقرریوں اور تعیناتیوں کے شاہی فرامین جاری کردیئے گئے۔

شاہی فرمان کےمطابق مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی صدارت میں کام کرنے والے علما بورڈ کی تشکیل نو کی گئی اور سعودی عرب کے 20 بڑے علما کو بورڈ میں شامل کیا گیاہے۔

شیخ غیہب الغیہب کو مشیر ایوان شاہی اور شیخ خالد بن عبداللہ بن محمد کو سپریم کورٹ کا سربراہ بدرجہ وزیرمقررکیاگیا ہے۔

 شاہی فرمان کے مطابق  شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد مجلس شوریٰ کے صدر ہوں گے جبکہ حنان بنت عبدالرحیم الاحمدی کو معاون صدر شوریٰ بنادیا گیا ہے۔