Friday, April 19, 2024

سعودی فرمانروا نے ریاض میں چار تفریحی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

سعودی فرمانروا نے ریاض میں چار تفریحی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
March 20, 2019

ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دارالحکومت ریاض میں 23 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے چار تفریحی منصوبوں کا افتتاح کر دیا ۔

سعودی فرمانروا کی جانب سے جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں پارک ، اسپورٹس ٹریک اور ایک آرٹ سنٹرشامل ہے۔

سعودی عرب کےسرکاری ٹی وی کےمطابق پارک میں دنیا کا سب سے بڑا شہری باغ لگایا جا رہا ہےجس کامقصد الریاض میں سبزے کی فی کس شرح کو16 گنا تک بڑھانا ہے۔

پورے دارالحکومت پرمحیط اس پارک میں 75 لاکھ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔

آرٹ سنٹرمیں ثقافتی اورفنی ادارے،عجائب گھر،تھیٹر اور گیلریاں شامل ہوں گی اور یہاں ایک ہزارسےزیادہ مقامی اوربین الاقوامی فنکاروں کےفن پارےرکھےجائیں گے۔

اس منصوبےکی تکمیل سے الریاض فنون لطیفہ کےایک مرکز کے طور پر ابھرے گا ۔

اسپورٹس ٹریک 135 کلو میٹر طویل ہوگا اور یہ شہر کو مشرق سےمغرب تک ملائے گا۔ اس میں پیدل چلنےکےعلاوہ سائیکل چلانےاورگھڑ سواری کیلئ ےٹریک ہوں گے جبکہ کھیلوں اورثقافت کے مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ چاروں منصوبےسعودی عرب کےویژن 2030ء کا حصہ ہیں اور توقع ہے ان سےسعودی شہریوں کیلئے ملازمتوں کے 70 ہزارسےزیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔