Thursday, April 25, 2024

سعودی فرمانروا نے انڈونیشین شہری کو حج پر بلا لیا

سعودی فرمانروا نے انڈونیشین شہری کو حج پر بلا لیا
August 1, 2019
جدہ ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 95 سالہ انڈونیشین شہری کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کر دی۔’’یوحی‘‘ اس سال سرکاری مہمان کے طور پر حج ادا کریں گے۔ پچانوے سالہ یوحی کا کہنا ہے کہ انہوں نے  تھوڑا عرصہ قبل’’علی ‘‘ نامی عرب شخص سے دوستی کی تھی جس نے ان کو شاہ سلمان سے اپنی روداد بیان کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اپنے دوست کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویڈیو بنا کراس کے حوالے کردی تھی، یوحی اس بات سے بے خبرہیں کہ علی نے ویڈیو کب انٹرنیٹ پراپ لوڈ کی اور کب یہ ویڈیو سعودی فرمانروا تک جا پہنچی، اور انہیں  خاندان سمیت شاہی مہمان کےطور پر حج کا بلاوا بھی آگیا۔ یوحی کا کہنا ہے کہ وہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کئی سال سے حج نہیں کر پا رہے تھے۔