Friday, April 26, 2024

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہو گئے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہو گئے
July 20, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہوگئے ، انہیں پتے کی سوزش کی تکلیف ہونے پر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان کو دارالحکومت ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

چوراسی سالہ شاہ سلمان 2012 میں ولی عہد جبکہ 2015 میں بادشاہ بنے تھے  ، وہ سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے شاہ سلمان کی علالت کی وجہ سے اپنا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا ہے۔