Thursday, April 25, 2024

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
October 15, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ سعودی فرمانروا نے ترکی کیجانب سے مشترکہ تحقیقات  کی تجویزکے خیر مقدم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک طرف امریکا، اقوام متحدہ، برطانیہ اور دیگر ممالک سعودی عرب پر تحقیقات کیلئے دباؤ بڑھائے ہوئے ہیں تو دوسری جانب مصر سعودی حمایت میں سامنے آگیا۔ مصری وزارت خارجہ کا کہنا تھا  کہ خشوگی معاملے میں شفاف تحقیقات اور سچ کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ مصری وزارت کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کی جانب سے تحقیقات کی کوششوں کو سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خشوگی معاملے سے متعلق پیشرفت  پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کا سیاسی استحصال کرنیوالوں کو خبردار کرتے ہیں۔