Friday, April 26, 2024

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے جدہ میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پرصدرممنون حسین نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو ذرہ برابربھی خطرہ ہوا توپاکستان  سعودی عرب کا دفاع کرے گا۔ صدرِ مملکت نے امتِ مسلمہ کے لئے شاہ سلمان عبدالعزیز کی خدمات کی بھی تعریف کی اورانہیں پاکستان کا سب سے قابلِ اعتماد دوست قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مذہبی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کا آغاز اُنیس سو سینتالیس میں پاکستان کے معرض و جود میں آنے کے ساتھ ہی ہو گیا تھا، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہے ہیں۔ صدرمملکت ممنون حسین  کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا کے دورہ پاکستان سے یہ تعلقات مزیر مضبوط ہوں گے۔