Wednesday, April 24, 2024

سعودی فرمانروا اور ملائشین وزیر اعظم میں ٹیلیفونک رابطہ،امت مسلمہ کے مسائل پر گفتگو

سعودی فرمانروا اور ملائشین وزیر اعظم میں ٹیلیفونک رابطہ،امت مسلمہ کے مسائل پر گفتگو
December 18, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ  ہوا جس میں  دوطرفہ تعلقات کے علاوہ امت مسلمہ کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور  ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے  ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غوروخوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔