Friday, April 19, 2024

سعودی فرمانروا اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ

سعودی فرمانروا اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ
September 7, 2020

ریاض ( 92 نیوز) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں باضابطہ تعلقات کے بعد سعودی فرمانروا  اورامریکی صدرٹرمپ  میں پہلا ٹیلی فونک رابطہ،شاہ سلمان نےمشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے امریکی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں قیام امن کیلئے امریکی کوششوں پر سعودی عرب کی جانب سے قدر ومنزلت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین کے پائیدار اور منصفانہ حل تک رسائی چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب امن فارمولے پر عملدرآمدکے خواہاں ہیں ،   دونوں رہنماوں نے سعودی عرب کی زیر قیادت جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک اور اس کی طرف سے کورونا وبا کے نقصانات میں کمی اور جانوں کی سلامتی کے لیے کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔