Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب یمن میں زمینی کارروائی کیلئےفوج نہیں بھیجےگا:یمنی نائب صدر خالدبہا

سعودی عرب یمن میں زمینی کارروائی کیلئےفوج نہیں بھیجےگا:یمنی نائب صدر خالدبہا
April 16, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)یمنی نائب صدر خالدبہاکا کہنا ہے کہ سعودی عرب یمن میں زمینی کارروائی کیلئےفوج نہیں بھیجےگا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کیمطابق سعودی عرب یمن میں حوثی باغیوں پرفضائی حملوں کے بعدزمینی کارروائی کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یمنی نائب صدر نے کہا انہیں امید ہے کہ سعودی عرب یمن میں زمینی کارروائی نہیں کرےگا۔ سابق صدرعبداللہ صالح کے حامی فوجی دستوں کو حکومت کےخلاف کارروائیوں کیلئےمجبورکیاگیا۔