Friday, April 26, 2024

سعودی عرب ہماری مدد نہ بھی کرئےلیکن مشکل کی گھڑی میں اسکی  مدد کرنا ہمارا فرض ہے: پیر امین الحسنا ت

سعودی عرب ہماری مدد نہ بھی کرئےلیکن مشکل کی گھڑی میں اسکی  مدد کرنا ہمارا فرض ہے: پیر امین الحسنا ت
June 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت برائے مذھبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ہماری کوئی مالی مدد نہ بھی کرتا تب بھی ہمارا فرض ہے کہ مشکل گھڑی میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کی مدد کرتے۔ اسلام آباد میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام پاک سعودی تعلقات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے مذھبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات اور عقیدت ہے۔ اگر سعودی عرب ہمیں کوئی امداد نہ بھی دیتا تو کعبہ اور رسولﷺ کے روضہ مبارک کی وجہ سے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم سعودی عرب کی مدد کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہر مشکل گھڑی میں ہم سعودی عرب کاساتھ دینگے اور اس کیلئے ہماری جان ومال اور بچوں کی جان بھی حاضر ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی کچھ طاقتیں فتنہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب کے مسئلے کو فرقہ واریت کارنگ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں شیعہ سنی کی لڑائی نہیں ہے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مسلمان ممالک کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو اٹھانوے میں ایٹمی ڈھماکوں کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالرز کا مفت پیٹرول دیا۔