Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان کا دورہ کرینگے، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے

سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان کا دورہ کرینگے، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے
January 9, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔ سعودی عرب اوور ایران کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے بعد یہ کسی بھی اہم سعودی شخصیت کا ایک ہفتے کے دوران   پاکستان کا دوسرا دورہ ہو گا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کا نور خان ایئربیس پر خیرمقدم کریں گے۔ سعودی وزیر دفاع وزیراعظم نوازشریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں  کریں گے جس میں سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی، دہشت گردی کیخلاف جنگ، دوطرفہ فوجی تعاون اور چونتیس  اسلامی ممالک کے اتحاد سمیت  مختلف امور زیرغور آئیں گے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے جمعرات کے روز پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ موجودہ صورتحال میں اہم سعودی شخصیات کے دورہ پاکستان کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔