Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی جی ایچ کیو آمد ، آرمی چیف سے ملاقات کی

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی جی ایچ کیو آمد ، آرمی چیف سے ملاقات کی
December 31, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العیش جی ایچ کیو پہنچے اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  ملاقات  میں  دوطرفہ سلامتی، علاقائی استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔