Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب کے مشرقی شہردما م میں مسجد کے قریب گاڑی میں دھماکا  4 افراد ہلاک،5 شدید زخمی

سعودی عرب کے مشرقی شہردما م میں مسجد کے قریب گاڑی میں دھماکا  4 افراد ہلاک،5 شدید زخمی
May 29, 2015
دمام(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی شہردمام میں مسجد کے قریب گاڑی میں دھماکا چار افراد ہلاک ،پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ شیعہ مسجد کی پارکنگ میں اس وقت ہوا ہوا،جب مسجد میں نمازی جمعے کی نماز میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ پچھلے جمعے بھی سعودی عرب کے صوبے القطیف میں ایک خود کش بمبار نے خود کو شیعہ مسجد میں دھماکہ خیزمواد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مشرق وسطی میں سرگرم عسکریت پسند گروپ داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔