Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری
November 24, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں جبکہ ابہا کے علاقے میں برفباری سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سعودی عرب کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسلا دھار بارشوں کا سامنا ہے  ۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، ریاض ، تبوک اور الیث ریجن میں  بادل جم کر برسے۔ جدہ  انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویﷺ میں باجماعت نمازوں کو مختصرکیا گیا۔ دوسری جانب ابہا کے علاقے میں برفباری سے ٹریفک کے مسائل دیکھنے میں آئے۔ طوفانی بارشوں کے سبب  کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال  پیدا ہو گئی ہے۔ متاثر علاقوں سے ہزاروں افراد کو ہیلی کاپٹرز کےذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔