Saturday, May 18, 2024

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب
March 26, 2019

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارش اور ژالہ باری کےباعث نشیبی علاقےپانی سےبھرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت تبوک الاحساء، الخبر، الجبیل اور دیگر شہروں میں موسلا دھاربارش  ہوئی جبکہ الجوف ریجن میں ژالہ باری نے صحرائے عرب کو سفید چادرپہنا دی ۔

برفباری سے ایک مرتبہ پھرسردی میں اضافہ ہوگیاہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز تک مزید بارشوں کاسلسلہ جاری رہے گا ۔

مکہ مکرمہ میں بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔