Friday, May 3, 2024

سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں توسیع

سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں توسیع
November 27, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سعودی عرب کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں توسیع کر دی گئی۔

یکم دسمبر سے سعودی شہروں کے لیے ہفتہ میں 35 پروازیں اڑان بھریں گی۔ اسلام آباد، کراچی ،لاہور، ملتان اور پشاور سے  پروازیں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم جائیں گی۔

کچھ کیٹگریز میں قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی آپریٹ ہورہی تھیں۔ یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔