Sunday, May 19, 2024

سعودی عرب کے قومی دن پر کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

سعودی عرب کے قومی دن پر کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا
September 24, 2017

کراچی (92 نیوز) سعودی عرب کے قومی دن پر کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سعودی قونصل جنرل نے کیک کاٹا ۔ تقریب میں گورنر اور وزیراعلی سندھ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی ۔

گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد عبداللہ کو قومی دن کی مبارکباد دی ۔

 گورنر سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی ، مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جن پر وقت اور حکومتوں کی تبدیلی کبھی اثر انداز نہیں ہوتی ۔ اسلامی اْمہ کے اہم ممالک ہونے کے باعث دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

تقریب میں قونصل جنرل جاپان  سمت دیگر غیر ملکیوں قونصل جنرل  سیاسی اور مذہبی رہنماوں سمت تاجروں نے شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پر سعودی سفارت کاروں نے قومی دن کے خوشی میں رقص بھی کیا