Thursday, May 9, 2024

سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 10 افراد زخمی

سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 10 افراد زخمی
October 9, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق زخمیوں میں 6 سعودی ،3 بنگلہ دیشی اور ایک سوڈائی شہری زخمی ہوا۔ حملے میں ایئرپورٹ کے کچھ حصوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔