Friday, March 29, 2024

سعودی عرب کے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

سعودی عرب کے سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات
October 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب کے سفیر کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے خطے کی بحری سیکورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ سعودی عرب کے سفیر نے میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ دوسری طرف ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ ملاقات کے دوران میری ٹائم سیکٹر کے پوٹینشنل اور بلیواکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم شعور و آگاہی کے فروغ میں پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بحری گزرگاہوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔