Friday, April 19, 2024

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
August 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں ۔ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سعودی وزیر توانائی عزت مآب جناب عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے متوقع دورہ ء پاکستان کے دوران ان دونوں شخصیات سے ملاقات کے متمنی ہیں ۔ وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا کنگ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت بھی دریافت کی ۔