Saturday, May 4, 2024

سعودی عرب کے بعد بحرین اور سوڈان نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے

سعودی عرب کے بعد بحرین اور سوڈان نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے
January 4, 2016
منامہ(ویب ڈیسک)ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے سعودی عرب کے بعد بحرین اورسوڈان نے بھی  ایران سے سفارتی تعلقات ختم  کر دئیے اور عملے کو ملک  چھوڑنے کا  حکم دے دیا ہےجبکہ متحدہ عرب امارات نے  تہران میں اپنے  سفارتی عملے میں کمی کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق شام اوریمن کے مسئلے پرایران اورسعودیہ کے تعلقات تو سردمہری کاشکارتھے ہی تاہم شیخ نمرکی سزائے موت نے جلتی پرتیل کاکام کیا اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تہران میں اتوار کو  مشتعل مظاہرین نے  سعودی سفارتخانے کو  آگ لگادی تھی جس پرسعودی عرب نے  ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کاحکم دیا عرب میڈیاکے مطابق ایرانی سفیرنے سعودی حکام کی ہدایت پرملک چھوڑ دیا، جبکہ سعودی سفارتی عملہ نے  بھی تہران چھوڑ دیا ہے۔ دوسری طرف  بحرین  اور سوڈان نے بھی سعودی سفارتخانے پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کر دئیے  ہیں بحرین نےایرانی سفیرکواڑتالیس گھنٹے میں منامہ سے نکلنے کاحکم دے دیا   جبکہ سوڈانی حکام نے بھی ایرانی سفیر کو ملک   چھوڑنے کا  کہہ دیا ہے ۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایران میں اماراتی سفارتی عملے میں کمی کردی ہے۔