Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفدکی پاکستان آمد،وزیر خزانہ،وزیرتوانائی سے ملاقاتیں

سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفدکی پاکستان آمد،وزیر خزانہ،وزیرتوانائی سے ملاقاتیں
September 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر تیل و توانائی احمد حامد غامدی  کی سربراہی میں سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ وفد نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر توانائی اور پلاننگ کمیشن کےحکام سے ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک میں توانائی و تیل کے شعبے میں تعاون  پر معاہدے کا امکان  ظاہر کی جا رہا ہے ۔ اس معاہدے کیساتھ ساتھ پاکستان کو ایک گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے ، یہ معاہدہ آئی یم ایف کے ساتھ بیل آوٹ پیکج کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے ۔ تیل و توانائی کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستان مقامی مار کیٹ میں ان مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا خواہاں ہے۔