Friday, May 10, 2024

سعودی عرب کے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات

سعودی عرب کے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب نے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ وفاقی کابینہ نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے ڈی پورٹ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

فلائٹس کی عدم دستبابی کی وجہ سے 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جاسکا۔ وفاقی کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اِدھر وزیراعظم عمران خان نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت خارجہ اور سمندر پار پاکستانیز کے ذریعے پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں۔

دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن نے 1500 پاکستانیوں کی وطن واپسی پر اخراجات کی ادائیگی سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت شروع کردی۔

اس سے قبل 13 اکتوبر 2020ء کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کورونا سے پہلے پاکستان آنے والے کارکنوں کے ورک ویزوں کی تجدید کی تھی، جبکہ متحدہ عرب امارات نے ویزٹ اور بحرین نے نئے ورک ویزوں کا اجراء کیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا ’ایسے پاکستانی ورکرز جنہوں نے کورونا سے قبل پاکستان کا سفر کیا اور سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے اور اس دوران ان کے ورک ویزہ کی میعاد ختم ہوگئی تھی ان کے ویزوں کی تجدید کی جائے گی۔