Monday, September 16, 2024

سعودی عرب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

سعودی عرب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
April 23, 2017
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے سول سروس خالد العراج کو عہدے سے برطرف کرکے انکے خلاف تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا۔ شہزادہ فہد بن ترکی کو زمینی افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا.جبکہ ملک میں نیشنل سیکیورٹی سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے تحت کابینہ میں ردو بدل کیا گیا ہے اور بعض نئی داخلی پالیسیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔حکمنامے کے تحت سعودی وزیر مملکت برائے سول سروس خالد العراج کو برطرف کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔شہزادہ فہد بن ترکی کو سعودی عرب کی  زمینی فوج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔اتحادی فوجوں کے ترجمان اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل احمد عسیری کو سعودی  خفیہ ایجنسی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان کو امریکا میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو توانائی سے متعلق امور کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔عودی فرمانروا نے وزیراطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل الطوریفی کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر عواد العواد کو وزارت اطلاعات اور ثقافت کا قلم دان سونپا ہے۔نئے شاہی فرامین کے مطابق سعودی عرب کی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن مسعد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد عبدالمالک الشیخ کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔فرمان کے مطابق یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کو دو ماہ کی  اضافی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جبکہ ملک  میں تمام سطحوں کے طلبہ کے امتحان رمضان المبارک کے آغاز سے قبل لینے کا  بھی حکم دیا گیا ہے۔