Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب کی پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری

سعودی عرب کی پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری
April 4, 2019

اسلام اباد (92 نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان نے پانچ ایئر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کر دی۔ سعودی عرب نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا انتخاب کر لیا۔ سعودی وفد نے پاکستان کی جانب سے سکیورٹی سسٹم، امیگریشن، ایئر لائنز، سول ایوی ایشن کے امور پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ سعودی حکومت کریگی۔ پاکستان نے لاہور، کراچی، پشاور، ملتان کے ایئر پورٹس کو  روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

 رواں سال حج پر 90 فیصد پاکستانی حجاج روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔ پاکستانی حجاج کا پاسپورٹ امیگریشن اور کسٹم پاکستان ائیر پورٹ پر ہوگا تاکہ سعودیہ میں لوگوں کو انتظار نہ کرنا پڑے۔