Tuesday, April 16, 2024

سعودی عرب کی ویکسینیٹڈ نوجوانوں کو بھی عمرے کی اجازت

سعودی عرب کی ویکسینیٹڈ نوجوانوں کو بھی عمرے کی اجازت
August 10, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد بھی اب عمرے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں اب تک بارہ سے اٹھارہ برس کے افراد کے لیے تیرہ ہزار سے زیادہ اجازت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔ عمرہ زائرین اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرہ اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اندرون ملک سے عمرہ،مسجد نبوی ﷺکی زیارت، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ویکسین شرط ہے۔بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری اداروں سے مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ منسلک کرنا ہوگا۔ اس بات کی پابندی بھی کرنا ہوگی کہ مملکت میں منظور کردہ کوئی ایک ویکسین لی گئی ہو۔