Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار

سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار
January 21, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال سعودی عرب کی شرح نمو گزشتہ چودہ سال کی کم ترین سطح پر چلی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے باعث سعودی عرب کی شرح نمو اس سال ایک اعشاریہ دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔ دو ہزار پندرہ میں سعودی عرب کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تھی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کو گزشتہ سال بھی اٹھانوے ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاست نے بجلی کی مد میں دی جانے والی سبسڈی ختم کی اور بانڈز فروخت کرکے بجٹ خسارہ پورا کیا۔