Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب کی مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ثالثی کی پیش کش

سعودی عرب کی مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ثالثی کی پیش کش
September 21, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت ثالثی کی پیش کش کر دی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ پاکستان اور بھارت تنازعات کو بات چیت سے حل کریں ۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے بھارتی دورے کے دوران کشمیر پر بیان سے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔