Tuesday, April 23, 2024

سعودی عرب کی فضاء میں مصنوعی سیاروں کی قطار لوگوں کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کی فضاء میں مصنوعی سیاروں کی قطار لوگوں کی توجہ کا مرکز
May 4, 2020
ریاض (92 نیوز) خوبصورت ستارے، خلائی مخلوق، یا پھر کچھ اور، سعودی عرب کی فضاء میں مصنوعی سیاروں کی قطار لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سعودی شہریوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کسی دوسرے سیارے سے آئی اڑن طشتریاں تصور کر لیا۔ سعودی عرب، اردن اور مصر میں لوگوں نے فضاء میں ستاروں کی ایک قطار دیکھی جس پر وہ حیران رہ گئے۔ حقیقت میں وہ مصنوعی سیارے تھے، جنہیں امریکی کمپنی نے زمین پر انٹرنیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تجرباتی مشن پر خلاء میں بھیجا تھا۔