Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب کی سلامتی ہر پاکستانی سے جڑی ہے:خواجہ سعد رفیق

سعودی عرب کی سلامتی ہر پاکستانی سے جڑی ہے:خواجہ سعد رفیق
March 28, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی ہر پاکستانی سے جڑی ہے ،مقدس سرزمین کاتقدس پامال نہیں ہونے دینگے۔ ریلوے سٹیڈیم لاہور میں کھیلوں کے سالانہ مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خواجہ سعد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بے لوث دوست ہے،جس نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی کال ریکارڈ کرنا اور منظر عام پر لانا غیرقانونی اورغیراخلاقی عمل ہےوہ تودھرنوں میں دن دیہاڑے ایسی باتیں کرتے تھے۔ ان کا کہناتھا کہ طاہرالقادری اورعمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر پی ٹی وی حملے کی ایک دوسرے کو مبارکباد تک دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کیلئے نہیں کیا جا رہاسیاسی جماعتیں اپنے اندرموجود جرائم پیشہ افراد کو نکال کر خود کو بچائیں۔ وفاقی وزیر نے ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مقررہ ہدف سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں کہا کہ ریلوے افسروں کے بڑے گھر انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتےمالی حالات بہتر ہوتے ہیں ان بڑے بنگلوں کو چھوٹے گھروں میں بدل دیا جائے گا۔