Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کی سالمیت اور اس کے اتحادی ممالک کے مفادات عزیز ہیں :نواز شریف

سعودی عرب کی سالمیت اور اس کے اتحادی ممالک کے مفادات عزیز ہیں :نواز شریف
April 24, 2015
اسلام آباد(نائنٹی ٹو نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اور اس کے اتحادی ممالک کے مفادات عزیز ہیں  خطرہ ہوا تو مدد کریں گے  وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسےتفصیلی مذاکرات کئے جبکہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرما نروا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو کوئی بھی براہ راست خطرہ ہوا پاکستان سب سے پہلے مدد کرے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان عرب اتحاد کے مفادات کی بھی تائید کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا ہے  کہ وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسےتفصیلی مذاکرات کئے جبکہ ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، نائب ولی عہد اوروزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف سے  بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔ ترجمان کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف اورآرمی چیف نےسعودی وزیردفاع اوراعلیٰ  وزارتی حکام سےتفصیلی مذاکرات  کئے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بریفنگ میں بتایا کہ یمن میں انسانی ہمدردی کی بنیادپرامدادی کارروائیوں میں حصہ لینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کےمسئلےکاسیاسی حل نکالنےکےلئے پاکستان مثبت کرداراداکرے گا۔