Thursday, March 28, 2024

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کونسلر منتخب

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کونسلر منتخب
December 13, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ ایک خاتون نے بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سعودی عرب کے انتخابی کمیشن کے مطابق سلمیٰ بنت حزاب العتیبی نے مکہ میونسپل کونسل کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابی کمیشن کے صدر اسامہ البدر کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بنت حزاب العتیبی نے مکہ کے علاقے مدرکہ کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سلمیٰ کے مدمقابل سات مرد امیدوار جبکہ دو خواتین امیدوار تھیں۔ یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلے انتخابات تھے جن میں خواتین کو نہ صرف ووٹ ڈالنے بلکہ انتخاب لڑنے کا بھی کا حق دیا گیا۔ حکام کے مطابق ان انتخابات کے لیے ساڑھے تیرہ لاکھ مردوں کے ساتھ ایک لاکھ تیس ہزار خواتین کے ووٹ رجسٹر کیے گئے تھے۔