Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب کی تارکین وطن  کی ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز

سعودی عرب کی تارکین وطن  کی ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز
April 28, 2016
ریاض(ویب ڈٰیسک)سعودی عرب نے  تارکین وطن کی ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز پیش  کردی ہے، سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر بیرون ملک بھجوائی جاتی ہیں نیا  ٹیکس لگنے کی صورت میں   غیر ملکی شہریوں کی  مالی مشکلات  بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق ترسیلات زر پر ٹیکس کی تجویز مجلس شوری کی خزانہ کمیٹی کے رکن حسام العنقری نے پیش کی ہے۔ جس پر سعودی عرب کی مجلس شوری اتوار کو  ہونے والے اجلاس میں غور کرے گی۔ ایشیائی ملکوں کی معیشت کا بڑا حصہ ترسیلات زر پر مشتمل ہوتا  ہے جسے غیر ملکی تارکین وطن اپنے ملک بھجواتے ہیں۔ ماضی میں بھی تارکین وطن کی سعودی عرب سے بیرون ملک ترسیلات زر کی حد مقرر کرنے کی تجاویز پیش کی جاتی رہی ہیں۔ حالیہ تجویز کے نتیجے میں پاکستان، بھارت اور فلپائن جیسے ممالک  میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ ان ملکوں کے زیادہ  تر  شہری سعودی  عرب میں  کام  کرتے ہیں ۔۔نئے  ٹیکس لگنے کی صورت میں ان کی مالی مشکلات    بڑھ   جائیں   گی۔