Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کو بتانا پڑے گا کہ قتل کے احکامات کس نےدئیے، منگیتر جمال خشوگی

سعودی عرب کو بتانا پڑے گا کہ قتل کے احکامات کس نےدئیے، منگیتر جمال خشوگی
October 30, 2018
لندن (92 نیوز) مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر ہیتس چنگیز نے کہا کہ سعودی حکومت کو اپنے عمل کا جواب دینا ہو گا۔ سعودی عرب کو بتانا پڑے گا کہ قتل کے احکامات کس نےدئیے۔ جمال خشوگی کی یاد میں لندن میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب میں ہیتس چنگیز نے کہا کہ سعودی عرب کو بتانا پڑے گا کہ قتل کے احکامات کس نے دئیے اور قتل کس نے کیا۔ منگیتر جمال خشوگی نے کہا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح وہ بھی حقیقت سے آگاہ نہیں لیکن جمال خشوگی کا قتل کیونکہ سعودی قونصلیٹ میں ہوا ہے اس لیے اسکا جواب بھی سعودی حکومت کو دینا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے اس کیس میں کچھ نہیں کرے گا کیونکہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کو اسلحہ بیچنا چاہتے ہیں۔