Friday, March 29, 2024

سعودی عرب کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، انتونیو گوٹیریس

سعودی عرب کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، انتونیو گوٹیریس
December 22, 2017

دبئی (92 نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان مسائل مذاکرات کے ذریعے طے ہونے چاہئیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اورشہروں کو میزائل حملوں کے جواب میں عالمی ادارے کے منشور کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
انتونیو گوٹیریس نےعرب ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ، حوثیوں کے سعودی عرب کی جانب حالیہ میزائل حملے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سمیت دیگر عالمی مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ۔
انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے انہوں نےمعاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرنے پر زور دیا۔