Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کا یمن میں 5روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان، عملدرآمد 12مئی سے ہو گا

سعودی عرب کا یمن میں 5روز کیلئے جنگ بندی کا اعلان، عملدرآمد 12مئی سے ہو گا
May 9, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کےخلاف حملے پانچ روز کیلئے معطل کرنے کا اعلان کردیا، جنگ بندی بارہ مئی سے شروع ہوگی۔ باغیوں کی جانب سے مثبت جواب سامنے آنے کی صورت میں جنگ بندی میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ جنگ بندی منگل کے روز یمن کے وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگی۔ سعودی وزیرخارجہ عدیل الجبیرنے پیرس میں امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ باغی بھی یمن اور یمنی عوام کے مفاد میں مثبت انداز میں جواب دیں گے۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ یمن میں انسانی ہلاکتیں اور تباہی المیہ اور لمحہ فکریہ ہے۔ یمن میں جاری جنگ کے باعث شہریوں کی ہلاکتوں، نقل مکانی، انفراسٹرکچر کی تباہی،خوراک اور ادویات کی کمی پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔