Saturday, May 18, 2024

سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
August 6, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سرد جنگ شروع ہو گئی۔ سعودی عرب نے  کینیڈا میں اپنا سفیر واپس بلا لیا جبکہ کینیڈین سفیر کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سعودی حکومت نے کینیڈا کیساتھ ہونیوالے تجارتی اور سرمایہ کاری معاہدوں کو بھی معطل کر دیا ہے۔ کینیڈا حکومت نے سعودی عرب سے قید انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ کینیڈا ڈے کے مطالبے پر سعودی وزارت خارجہ نے اسے اندرونی مداخلت قرار دیا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ کیینڈا کا موقف نہ صرف سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے بلکہ سفارتی آداب اور عالمی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔