Wednesday, May 8, 2024

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے وزٹ ویزا فیس میں کمی کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے وزٹ ویزا فیس میں کمی کا اعلان
February 14, 2019
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے پاکستان کیلئے وزٹ ویزا فیس میں کمی کا اعلان کر دیا۔ پاکستانیوں کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے بڑا ریلف مل گیا۔ حجاز مقدس کا سفر کرنے والے عقیدت مندوں کے لئے سعودی حکومت نے ویزا فیس میں بڑی کمی کر دی۔ ویزا فیس میں کمی پر پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے ان کے لئے آسانی پیدا کی ، اب وہ سعودی عرب میں اپنے پیاروں سے کسی بھی وقت ملنے جاسکتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں تقریباَ گزشتہ دو سال سے وزٹ ویزا فیس کو بڑھا کر دو ہزار ریال کر دیا گیا تھا جس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خاصی مشکل کا سامنا تھا کہ وہ اپنے پیاروں کو اپنے پاس نہیں بلا سکتے تھے مگر موجودہ پاکستانی گورنمنٹ کی کوششوں سے وزٹ ویزا فیس میں دو ہزار ریال کی بجائے 338 ریال یعنی پاکستانی ساڑھے بارہ ہزار پاکستانی فیس کر دی گئی ہے جس سے پاکستانی نا صرف خوش ہیں بلکے پاک سعودی گورنمنٹ کے شکرگزار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ملٹی پل وزٹ ویزا کی فیس 8 ہزار سے کم کرکے 675 سعودی ریال کر دی گئی ہے۔