Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ ‏

سعودی عرب کا پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ ‏
March 30, 2019

ریاض ( 92 نیوز) پاکستانی عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہم کرنے میں پیشرفت ، سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنیکا فیصلہ کر لیا۔

روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت رواں سال حج پر 90 فیصد پاکستانی عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہوگی، پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کیلئے سعودی عرب  کا اعلی سطح کا وفد یکم اپریل کو پاکستان آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد 14 ارکان پر مشتمل ہوگا  جس کی  سربراہی ڈی جی پاسپورٹ کریں گے ۔

وفد اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی ائیر پورٹس کا دورہ کریگا اور سہولیات کا جائزہ لے گا۔

وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے حکام سعودی وفد کی معاونت کرینگے۔