Friday, April 26, 2024

سعودی عرب کا مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 10 رکعت نماز تراویح کی ادائیگی کا فیصلہ

سعودی عرب کا مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 10 رکعت نماز تراویح کی ادائیگی کا فیصلہ
April 21, 2020
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام میں 10 رکعت نماز تراویح کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی عرب میں رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ تراویح صرف مساجد کی انتظامیہ اور خادمین ہی ادا کریں گے جو صرف دس رکعات پر مشتمل ہو گی۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف پر پابندی ہو گی، افطار دستر خوان لگانے کی بجائے مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔