Tuesday, May 21, 2024

سعودی عرب کا عمرہ اور زیارات بحال کرنے کافیصلہ

سعودی عرب کا عمرہ اور زیارات بحال کرنے کافیصلہ
September 23, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب کا عمرہ اورزیارات بحال کرنے کافیصلہ، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی لوگ 4 اکتوبر سے عمرہ ادا کرسکیں گے،دیگرممالک کے مسلمانوں کو یکم نومبرسے عمرہ اداکرنے کی اجازت ہو گی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے، چار اکتوبر سے سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکی عمرہ ادا کرسکیں گے جبکہ دیگر ممالک کے افراد کو  یکم نومبر سے عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی  وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی اور مسجد الحرام کی زیارت، مسجد نبوی میں روضہ مبارک کی زیارت  کی اجازت تین مرحلوں میں دی جائے گی۔ 

پہلا مرحلہ اتوار 4  اکتوبر  سے شروع ہوگا ،  اس مرحلے میں اندرون ملک  سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرے کی اجازت ہوگی ،  روزانہ چھ ہزارعمرہ زائرین کو مسجد الحرام  جانے کا موقع دیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے کی شروعات  18 اکتوبر سے ہو گی ،  اس کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہوگی۔ روزانہ 15 ہزارعمرہ زائرین اور چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں مسجد نبوی میں گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

تیسرے مرحلے کی شروعات یکم نومبر  15 ہوں گی۔ اس دوران سعودی شہریوں اور مملکت کے اندر اور باہر سے غیرملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نمازوں کی اجازت ہو گی۔