Sunday, May 12, 2024

سعودی عرب کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 17 مئی سےمکمل بحال کرنیکا فیصلہ

سعودی عرب کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 17 مئی سےمکمل بحال کرنیکا فیصلہ
March 12, 2021

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے کورونا وبا کی وجہ سے بند انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 17 مئی سے مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، امسال رمضان المبارک میں صرف محدود پیمانے پرلوگ عمرہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے سرکلر کے مطابق 17 مئی کو مملکت بھر کے تمام ائیرپورٹس کھول دیئے جائیں گے،بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بھی مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کا اطلاق 17 مئی کو رات ایک بجے سے ہوگا۔

اس سے قبل جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق فلائٹ آپریشن 31 مارچ کو بحال ہونا تھا،تاہم عالمی سطح پر کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال رمضان میں عمرے کیلئے غیرملکیوں کے داخلے پرعارضی پابندی عائد کی تھی۔

سات ماہ بعد محدود پیمانے پر عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی،اس سال رمضان المبارک میں عمرہ صرف چند زائرین ہی ادا کر سکیں گے۔