Friday, April 19, 2024

سعودی عرب کا آئندہ مالی سال ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا آئندہ مالی سال ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے کا اعلان
December 19, 2018
ریاض( 92 نیوز)سعودی عرب  نے آئندہ مالی سال کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کا اعلان کردیا، اخراجات کا تخمینہ  ایک  کھرب  سعودی ریال ہے  اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.8فیصد زیادہ ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ  محمد  الجدان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایک سو دس ارب   سعودی  ریال کے بجٹ کا اعلان کیا۔ نئے  بجٹ کے مطابق  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  تعلیم اور  عسکری  شعبوں کیلئے  35 فیصد  حصہ مختص کیا گیا ہے  جبکہ شعبہ صحت کیلئے   آٹھ فیصد مختص کیے گئے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں آمدن کا تخمینہ  975 ارب ریال لگایا گیا ہے  ، اس طرح  2018 کے مقابلے میں آمدن کا تخمینہ نو فی صد زیادہ مقرر کیا گیا ہے جس میں تیل کی  بجائے دیگر ذرائع سے آمدن اکٹھی کی جائے گی ۔ وزیر خزانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال بجٹ خسارہ کم ہو کر  چار اعشاریہ دو  فی صد رہ جائے گا ، بجٹ خسارے کی رقم 131 ارب ریال ہوگی جبکہ سرکاری قرضے کا حجم  678 ارب ریال ہوگا ۔ قرضے کی یہ رقم  جی ڈی پی کا  21.7 فیصد ہوگی،بجٹ کے  مطابق  ۔سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ مالی سال کے دوران میں  496 ارب ریال تک پہنچ جائیں گے اور یہ رقم جی ڈی پی کا  15.9فی صد ہوگی۔